وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد ، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی اہم ملاقات ۔ وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین گروپ کے جائز مطالبات ماننے کا عندیہ دے دیا ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں اہم سیاسی امور اور بالخصوص پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات او ران کے مطالبات کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے  کہ ترین گروپ کے جائز مطالبات تسلیم ہوں گے۔  
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کررہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اس پر اتفاق کیا گیا کہ تحقیقات کے دوران حکومت غیر جانبدار رہے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں  تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے نامزد گروپ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی جس میں عثمان بزدار نے اراکین کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔