روس نے فٹبال ایونٹ کے لئے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شائقین کو ویزے کے بغیر آنے کی اجازت دے دی

روس نے فٹبال ایونٹ کے لئے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شائقین کو ویزے کے بغیر آنے کی اجازت دے دی
سورس: file photo

ماسکو،فٹبال شائقین کے لئے خوشخبری، روس نے یوئیفا یورو 2020 میں شرکت کے لئے ویزہ فری سہولت کا اعلان کردیا ۔ روسی حکومت نے یوئیفا یورو 2020 میں شرکت ‏کے لیے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لیے ویزا فری شرکت کی سہولت کا اعلان کر دیا۔

روسی میڈیا کے مطابق روسی وزیراعظم میخائل مشتین نے شائقینِ فٹبال کو بغیر ویزا روس میں ‏داخلے کے لیے اجازت نامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

اس حکم نامے  کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر سے فٹبال شائقین یوئیفا یورو کے روس میں ہونے والے ‏میچز بغیر ویزا کے دیکھنے آ سکتے ہیں۔

روس حکام کے مطابق روس میں  داخل ہونے کے لیے شائقین کے پاس ٹکٹ ایک فین آئی ڈی ہونا ضروری ہے جب کہ ‏کورونا منفی رپورٹ لازمی ہے۔

یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کے میچز یورپ کے 11 شہروں میں کھیلے جائیں گے جب کہ روس کا ‏سینٹ پیٹرز برگ کا کرسٹووسکی ایرینا بھی میچز کی میزبانی کرے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ویزا فری کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ روس میں نافذ کورونا پروٹوکولز اور قواعد ‏و ضوابط منسوخ ہوگئے ہیں بلکہ تمام تر مروجہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی اور تمام پابندیوں ‏پر عمل بھی کرنا ہوگا۔