پی کے ایل آئی کا بورڈ بحال، ڈاکٹر سعید اختر دوبارہ چیئرمین مقرر

پی کے ایل آئی کا بورڈ بحال، ڈاکٹر سعید اختر دوبارہ چیئرمین مقرر

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے گردے اور جگر کے ہسپتال پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (پی کے ایل آئی) کا بورڈ بحال کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید اختر کو دوبارہ چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کی تھی جس کے بعد بڑے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے بورڈ بحال کرنے کا باضابطہ حکم جاری کیا اور ڈاکٹر سعید اخترکو امریکہ سے واپس بلا کر ایک بار پھر پی کے ایل آئی کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ 
واضح رہے کہ ڈاکٹر سعید اختر چار سال قبل عدالتی کارروائی اور دیگر مسائل کے بعد امریکہ واپس لوٹ گئے تھے تاہم وزیراعظم شہبازشریف نے ڈاکٹر سعید اختر کو واپس لانے میں ذاتی طور پر کردار ادا کیا ہے۔ 
یاد رہے کہ پی کے ایل آئی گردے اور جگر کی پیوند کار ی کا جدید ترین اور عالمی معیار کا حامل اولین ادارہ ہے جسے جگر اور گردے کے مریضوں کو بیرون ملک علاج کے مہنگے اخراجات اور سفری دقتوں سے بچانے کیلئے بنایا تھا۔

مصنف کے بارے میں