لانگ مارچ سے قبل مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا 

لانگ مارچ سے قبل مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا 

لاہور:لانگ مارچ سے قبل ہی پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپور ی نے اسمبلی رکنیت سے ہی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ،حالانکہ پنجاب اسمبلی کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک ایک وو ٹ انتہائی قیمتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک طرف جہاں پنجاب میں ایک ایک کُرسی کیلئے لڑائی جاری ہے وہیں ابرکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق جلیل شرقپوری آج اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے خانیوال سے منحرف رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے استعفیٰ اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کو دیا تھا،فیصل نیازی کا استعفیٰ موصول ہوجانے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے دعویٰ کیا تھا کہ ن لیگ کا ہر روز ایک استعفیٰ آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف یہ جتنی مرضی تحریک عدم اعتماد جمع کروالیں، کچھ بھی نہیں ہونے والا۔