ڈالر کی اڑان روکنے کیلئے بڑا اقدام، شرح سود میں 1.5 فیصد اضافہ 

ڈالر کی اڑان روکنے کیلئے بڑا اقدام، شرح سود میں 1.5 فیصد اضافہ 
سورس: File

کراچی: اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی اڑان روکنے کے لیے بڑا اقدام کیا ہے اور شرح سود میں 1.5 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ بنیادی شرح سود 13.75 تک پہنچ گئی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ مانیٹری پالیسی کا اعلان 2 ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔ 

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مانیٹری اور اقتصادی پالیسی سے طلب کو پائیدار کرنا ہوگا۔ مہنگائی کی توقعات اور بیرونی خدشات کم کرنے کی ضرورت ہے۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی کی صورتحال بیرونی اور اندرونی حالات سے متاثر ہوئی ہے۔  رواں مالی سال کی اقتصادی پالیسی، انرجی سبسڈی پیکیج سے طلب بڑھی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں