عمران خان جھوٹا ہے، لانگ مارچ  کامیاب نہیں ہونے دیں گے: رانا ثنا 

عمران خان جھوٹا ہے، لانگ مارچ  کامیاب نہیں ہونے دیں گے: رانا ثنا 
سورس: File

اسلام آباد: وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خاں نے پی ٹی آئی مارچ کرنے والوں کو خبردار کردیا ، کہامعیشت تباہ کرنے والامارچ کا اعلان کرکے معیشت کی بحالی روکنے نکلا ہے، کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،عمران نیازی جھوٹا ہے ، جتھے اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خاں نے اپنے بیان میں کہا کہ  عمران نیازی کی زبان اور خمیر میں انتشار اورفساد ہے وہ پرامن نہیں رہ سکتا ،2014 میں 126 غنڈہ گردی کی گئی،پارلیمنٹ ، سرکاری عمارتوں پر حملے ہوئے،عدلیہ کی دیواروں پر شلواریں لٹکائیں گئیں، قبریں کھودی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ 2014 میں بھی اس نے جھوٹ بولا تھا، یوٹرن نیازی پر کسی کو اعتبار نہیں ،عمران نیازی نے جمہوریت کا گورکن بننے کی کوشش کی تو قانون اس سے نمٹے گا۔شرافت کے دائرے سے جو نکلے گا، قانون اسے شرافت کے دائرے میں واپس لائے گا۔

مصنف کے بارے میں