کورونا کے بعد منکی پاکس ۔۔۔ وزارت صحت نے دوبارہ الرٹ جا ری کر دیا 

Monkey Pox

اسلام آباد:دنیا کے چند ترقی یافتہ ممالک  برطانیہ، اسپین اور کینیڈا میں منکی پاکس  کی بیماری میں  کیسز کی تشخیص کے پیش نظر   ملک بھر میں  وزارت صحت کی جانب سے الرٹ جاری کر دیں گئیں ۔

   ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابھی تک پاکستان میں منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا  ہے، کسی بھی وباء سے نمٹنے کیلئے ملک کے تمام داخلی راستوں اور ایئرپورٹس پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہےکسی بھی وباء سے نمٹنے کیلئے وزارت صحت اور اس کے ماتحت ادارے مکمل الرٹ ہیں۔

وزارت قومی صحت کی سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول قومی ادارہ صحت کو صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایا ت جا ری کر دی گئی ہیں ، تمام قومی اور صوبائی صحت کے حکام کوہدایات جاری کی گئیں ہیں جس میں کہا گیا کہ کہ وہ کسی بھی مشتبہ کیس کے لیے ہائی الرٹ رہیں۔

 ترجمان وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے تمام داخلی راستوں  ایئرپورٹس پر مسافروں کی نگرانی کیلئے ہدایت جاری کر دی ہیں ۔تمام ایئرپورٹس پر وزارت صحت کے ماتحت سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کا عملے کو بھی الرٹ کر دیا  ہے ۔کسی بھی وباء کو کنٹرول کرنے کیلئے اییر پورٹ پر سکریننگ کا مربوط نظام موجود  ہے، انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔کسی بھی وباء سے نمٹنے کیلئے ملک کے تمام داخلی راستوں اور ایئرپورٹس پر کڑی نگرانی کی جاتی  ہے ۔

وزارت صحت صورتحال کی  مانیٹرنگ کر رہی ہے ۔حالیہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے وزارت صحت نے موثر اقدامات کو یقینی بنایا  ہے کسی بھی وباء سے نمٹنے کیلئے وزارت صحت اور اس کے ماتحت ادارے مکمل الرٹ ہیں۔