عمران خان فتنہ ہے، اس کا قلع قمع کیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا : نواز شریف 

عمران خان فتنہ ہے، اس کا قلع قمع کیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا : نواز شریف 
سورس: File

لندن :سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان فتنہ ہے ۔ عوام کو اس فتنے کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ۔ اس کا قلع قمع کیے بغیر ملک ترقی نہیں کرے گا۔ 

میاں نواز شریف نے نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عوام کو ان فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا جو پہلے ہی ان پر غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے پہاڑ گرا چکے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ایسے تخریب کاروں کا قلع قمع کئے بغیر پاکستان اپنی حقیقی منزل نہیں پا سکتا۔ ہمیں بحثیت قوم ان شرپسندوں کا راستہ روکنا ہو گا۔

مصنف کے بارے میں