بشرٰی بی بی کی پانچ لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور

بشرٰی بی بی کی پانچ لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: القادر ٹرسٹ کیس میں احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کر لی ہے۔  

احتساب عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو پانھ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

 سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پہنچے۔ 

سابق وزیراعظم عمران خان کی گاڑی کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے اپنی حاضری لگوای۔