عمران خان پر حملہ اور ارشد شریف کا قتل جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنے کیلئے کیا گیا:فیصل واوڈا

عمران خان پر حملہ اور ارشد شریف کا قتل جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنے کیلئے کیا گیا:فیصل واوڈا
سورس: file

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان پر حملہ اور ارشد شریف کا قتل جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنےکےلئے کیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے بتایا کہ عمران خان شروع سے ہی جنرل عاصم منیر کے خلاف تھے۔ جنرل عاصم منیر نے عمران خان کی اہلیہ کی کرپشن کے متعلق شواہد پیش کئے جس پرعمران خان  جنرل عاصم منیر سے ناراض ہوئے اور انھیں ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے فارغ کر دیا۔ اسی دن رات گیارہ بجے فیض حمید نے ڈی جی آئی ایس آئی کا چارج سنبھال لیا تھا۔ 

فیصل واوڈا نے مزہد کہا کہ عمران خان نے جنرل عاصم منیر سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ سینٹ کو قابو کر کے دیں مگر جنرل عاصم منیر نے انکار کر دیا تھا یہ ہمارا کام نہیں ہے۔ توشہ خانہ کے تحائف کی فروخت سے عمران خان کو صرف تین چار کروڑ ملے باقی دوسرے لوگوں نے کھائے۔ برطانیہ سے آنے والی رقم میں ملک ریاض کا کوئی قصور نہیں سب عمران خان اور ان کی کابینہ کے چند افراد نے فائدہ اٹھایا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں