شیریں مزاری کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان 

شیریں مزاری کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان 

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کاکہنا ہےکہ میں پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتی ہوں۔ 

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کاکہنا تھا کہ میں آج سے پی ٹی آئی یا  کسی سیاسی  جماعت  کا حصہ نہیں ہوں ۔میرے بچے، والدہ اور صحت ترجیح ہے۔ میں 9،10 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں۔ ہر قسم کے تشدد کی ہمیشہ مذمت کی ہے۔ 

دس بارہ دن کے در میان میری صحت خراب ہوگئی  تھی۔جی ایچ کیو،پارلیمان ، سپریم کورٹ جیسی تمام عمارتوں سمیت تمام ریاستی علامتوں  پر تشدد کی مذمت کرتی ہوں۔ ان کے مطابق جس وقت تک ان کے خاوند ڈاکٹر تابش حاضر زندہ تھے تو ان کے لیے یہ سب ممکن تھا مگر اب وہ عملی سیاست میں حصہ نہیں لے سکتی ہیں۔واضح رہے کہ  شیریں مزاری کی گرفتاری ایم پی او تھری کے تحت عمل میں لائی گئی تھی ۔

مصنف کے بارے میں