سیاحوں کے لیے معروف پیرس اب ڈاکوں کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کرنے لگا

سیاحوں کے لیے معروف پیرس اب ڈاکوں کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کرنے لگا

پیرس : پیرس سیاحوں کے لیے عالمی شہرت رکھتا ہے ،پیرس کو خوشبوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے مگر آج کل پیرس کی وجہ شہرت ڈاکوں کا راج ہے،پیرس میں مسلسل لوٹ مار کے واقعات پیش آرہے ہیں ،لوٹ مار کا یہ واقعہ پیرس کے شمال میں موٹروے پر پیش آیا۔دو قطری بہنیں ایئر پورٹ سے نکلی ہی تھیں کہ نقاب پوش افراد نے ان کی گاڑی روکی اور انھیں نیچے اترنے کا کہا۔
گاڑی میں موجود کپڑِے، زیوارت اور سامان اکٹھا کیا،اور پھر فرار ہونے سے پہلے قطری بہنوں اور ا±ن کے ڈرائیور پر آنسو گیس پھینک دی۔خدشہ ہے اس واردات میں53لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات لوٹے گئے ہیں
دو سال قبل سعودی شہزادے کو بھی ایئر پورٹ کے اسی راستے میں لوٹا گیا تھا۔گذشتہ سال آرٹ کے نمونے جمع کرنے والے ایک شخص سے 40 لاکھ یورو مالیت کے زیوارت لوٹ لیے گئے تھے۔
گذشہ ماہ امریکہ ٹی وی سٹار کم کیردیشئن کو بھی پیرس میں ان کے اپارٹمنٹ میں گن پوائینٹ پر لوٹا گیا تھا۔ ادکارہ کا کہنا تھا کہ مسلح شحض ان کے زیورات کا ڈبہ بھی لے گیا ہے جس میں 60 لاکھ یورو مالیت کے زیوارت تھے۔
رواں ماہ بالی ووڈ اداکارہ ملکہ شراوت کو بھی پیرس کے ایک فلیٹ میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ نقاب پوش افراد نے ملکہ شراوت کے فلیٹ میں گھس کر ان پر تشدد کیا اور آنسو گیس سے شیلنگ کرکے فرار ہوگئے۔