اگلا آرمی چیف کون؟وزیر اعظم آج کابینہ کو بتائیں گے

اگلا آرمی چیف کون؟وزیر اعظم آج کابینہ کو بتائیں گے

اسلام آباد: نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے  وزیراعظم میاں نواز شریف آج کابینہ سے مشاورت کریں گے۔

کابینہ کا اجلاس ایوان وزیر اعظم میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہوگا جس میں وزیر داخلہ چودھری نثار کے علاوہ کابینہ کے تمام ارکان شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم ارکان کو نئے آرمی چیف کی تقرری پر اعتماد میں لیں گے اس کے علاوہ کابینہ میں جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر نے گزشتہ دنوں ٹویٹ کیا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔انہوں نے لاہور ، گوجرانوالہ، کراچی اور کوئٹہ میں افسران اور جوانوں سے الوداعی ملاقاتیں کیں۔