بھارت کی فائرنگ:3فوجیوں سمیت13شہری شہید،جوابی کارروائی میں7بھارتی فوجی جہنم واصل

 بھارت کی فائرنگ:3فوجیوں سمیت13شہری شہید،جوابی کارروائی میں7بھارتی فوجی جہنم واصل

وادی نیلم: بھارتی فورسز کی ایک بار پھر ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی ۔ وادی نیلم میں بھارت کی طرف سے مسافر بس پر فائرنگ کی گئی جس سے3فوجیوں سمیت  13 افراد شہید ہوگئےاور متعدد زخمی ہوگئے۔جبکہ پاکستان کی جوابی فائرنگ سے7 بھارتیوں کوواصل جہنم کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے مسافر بس پر فائرنگ کی جس سے 10افراد شہید اور  متعدد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔  شاہ کوٹ، جورا، بٹل ،کریلا، باغ ،باگسراور تتہ پانی سیکٹرزپر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے دشمن کی متعدد چوکیاں تباہ ہو گئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی گئی۔

نیو نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نکیال ، کریلا ،جندروٹ اورپونچھ سیکٹرز پر شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔شاہراہ نیلم کو 8 مقامات سے بند کردیا گیا جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند کردیے گئے ہیں۔

بھارتی فوج کی جانب سے بھارتی ہتھیار بھی استعمال کیے گئے ۔بھارتی فورسزمنڈہول،دربازار،جاوڑہ اورسحرککوٹہ کی آبادیوں کوبھی نشانہ بنارہی ہیں۔ بھارتی فورسز کی جانب سے کوٹلی آزاد کشمیر میں بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔