دنیا کی 20بہترین گاڑیاں جنہیں دیکھ کر آنکھیں کھلی ہی رہ جائیں

دنیا کی 20بہترین گاڑیاں جنہیں دیکھ کر آنکھیں کھلی ہی رہ جائیں

دنیا میں گاڑیوں کے ایسے دیوانے بھی ہیں جنہیں نیند  میں بھی کسی محبوبہ کی جگہ گاڑیاں ہی دکھائی دیتی ہیں۔ ان  شوقین افراد کے لیے  گزشتہ دنوں لاس اینجلس آٹو شو 2016ء کا آغاز ہو چکا ہے۔ دنیا بھر کے گاڑیاں بنانے والے ادارے اپنی جدید اور بہترین گاڑیوں اور تصورات کے ساتھ جنوبی کیلیفورنیا پہنچ چکے ہیں۔

ایک طرف جہاں تصورات عوام کو مستقبل کی گاڑیوں کے بارے میں بتا رہے ہیں، وہیں تیار گاڑیاں عوام کو موقع دے رہی ہیں کہ وہ دستیاب گاڑیوں کے بارے میں جان سکیں۔27 نومبر تک لاس اینجلس کنوینشن سینٹر میں جاری اس نمائش میں اب تک جو بہترین گاڑیاں پیش کی گئی ہیں، وہ آپ کے لیے یہاں پیش کر رہے ہیں:

برطانوی ادارے آسٹن مارٹن نے اپنی سپر جی ٹی متعارف کروائی ہے جسے وینکوئش ایس کا نام دیا گیا ہے۔

جرمن ادارے پورش نے سیکنڈ جنریشن پینامیرا سیڈانز متعارف کروائی ہیں جنہیں "ایگزیکٹو" کہا جا رہا ہے۔ یہ پینامیرا 4ایس ایگزیکٹو ہے۔

اس کے علاوہ پینامیرا متعدد دیگر ورژنز میں بھی دستیاب ہے جیسا کہ یہ ٹربو۔

پورش نے اپنی جدید ترین 911 آر ایس آر ریس کار کے ذریعے بھی عوام کو حیران کیا۔

پورش کے مالک ادارے وی ڈبلیو گروپ کے دوسرے برانڈ آڈی کی لیزر ہیڈلائٹیں بالآخر امریکا میں آ گئی۔ یہ آر8 سپر کار کا اسپیشل ایڈیشن ہے۔

اسی طرح جس کا عرصے سے انتظار تھا، وہ سیکنڈ جنریشن کیو 5 کراس اوور اور۔۔۔۔۔۔

اے5/ایس 5 گاڑیاں بھی شو میں نظر آئیں۔

لیمبورگھینی نے اپنی نئی کنورٹیبل گاڑی پیش کی جو اس کی ایل پی-580-2 ہوراکان سپر کار کا وژن ہے۔

بی ایم ڈبلیو کی اے ایم جی جی ٹی-آر اور ۔۔۔۔۔

اے ایم جی جی ٹی روڈسٹرز بھی شو میں پیش کی جا رہی ہیں۔

کیڈیلیک کی اسٹائلش کار ایسکیلا نے حاضرین کو دم بخود کردیا۔

بالکل نئی سی ٹی-6 پلگ ان ہائبرڈ سیڈان۔

لنکن کی مستقبل کی گاڑی، نیوی گيٹر کانسیپٹ جس نے دیکھنے والے کو کافی حیران کیا۔

انفینٹی کی کیو ایکس اسپورٹ انسپائریشن کانسیپٹ گاڑی، جو پہلی بار شمالی امریکا میں پیش کی گئی۔

ہونڈا کی نئی سوک ایس آئی کا پروٹوٹائپ بھی شو میں پیش کیا گیا۔

سبارو نے اپنی مستقبل کی گاڑی دکھائی، سات نشستوں والی ویزیو-7 کانسیپٹ۔موٹر شو کے حاضرین کو آنے والی لیکسس ایل سی500 گاڑی کا نظارہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔مٹسوبشی نے اپنی جدید ترین الیکٹرک کراس اوور گاڑی کا تصور پیش کیا۔اور یہ اسمارٹ کی بجلی سے چلنے والی فورٹوو ہے۔