نیوزی لینڈ کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ہرانےکیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں عروج پر

نیوزی لینڈ کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ہرانےکیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں عروج پر

 ہملٹن:نیوزی لینڈ کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ہرانے کے لیے ہملٹن میں قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ کپتان مصباح الحق کی عدم دستیابی کے بعد بیٹنگ آرڈر میں تبدیلیوں پر غور ہونے لگا .  دوسری جانب میزبان کیویز 2010 کی ہملٹن میں تلخ یادوں کو مٹانے کے لیے پرعزم ہیں .

ہملٹن میں قومی کھلاڑیوں کے بھرپور ٹریننگ سیشنز جاری ہیں ،،، جس میں کرکٹرز ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی زیرنگرانی بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ میں موجود خامیوں پر خاص توجہ دے رہے ہیں ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم نے کیوی بیٹنگ کو پیس سے ٹھیس لگانے کی تیاری کر لی ہے . بائونس اور ریورس سوئنگ کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے وہاب ریاض کو دوسرے ٹیسٹ کی الیون میں شامل کیے جانے پر غور کیا جا نے لگا .کپتان مصباح الحق کی عدم دستیابی کے بعد بیٹنگ آرڈر سے چھیڑ چھاڑیقینی ہے،،،، کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں پر لگا زنگ جھاڑنے اور مینجمنٹ کو پلاننگ کے لیے مزید ایک دن میسر ہو گا .
دوسری جانب6 سال قبل کے ہیلمٹن ٹیسٹ کی تلخ یادیں کیویز کو ستانے لگیں، مصباح الحق کی بطورکپتان پہلی کامیابی کے سفر میں بولرز نے نیوزی لینڈ کو صرف110رنز پر ڈھیر کردیا تھا، میزبان ٹیم حریف مہمان بولنگ اٹیک کی حیران کرنے والی صلاحیتوں سے بھی خوف زدہ ہے۔