میری بیوی کو گولی مار دو،مجھے اس کی کوئی ضرورت نہیں،شوہرکی ڈاکوسےدرخواست

میری بیوی کو گولی مار دو،مجھے اس کی کوئی ضرورت نہیں،شوہرکی ڈاکوسےدرخواست

لندن: جب انسان زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلاہوتو وہ ایسی صورتحال سے نکلنے کے لئے کچھ بھی کرگزرتا ہے اورایسا ہی کچھ برطانوی شہری ٹومی جونز نے بھی کیا۔

 برطانوی قصبے ہیڈلی ڈاﺅن میں ٹومی جونز اپنی بیوی  ایبی کے ساتھ بینک گیالیکن اس دوران ڈاکوﺅں نے حملہ کردیااور اس پر بندوق تان لی جس پر وہ چلایا،”میری بیوی کو گولی مار دو،مجھے اس کی کوئی ضرورت نہیں۔

“اصل میں یہ ایک دھوکہ تھا جو ہیڈلی نے ڈاکو کو دیا تھا تاکہ اس کی توجہ اپنی بیوی کی طرف کرواسکے اور ایسا ہی ہوا۔جیسے ہی ڈاکو نے کشمکش کی وجہ سے پستول خاتون کی جانب کیا، ہیڈلی نے اس پر حملہ کردیا اور اس سے گن بھی چھین لی۔تاہم اس چھینا جھپٹی میں ڈاکو کے ساتھی نے ہیڈلی پر چاقو سے حملہ کردیااور ساتھ ایئرگن کے فائر بھی داغ دئیے جس کی وجہ سے ہیڈلی زخمی بھی ہوگیا۔اس دوران حملہ آور پر قابو پالیاگیا اور اب وہ سزا بھگت رہا ہے جبکہ ہیڈلی اور اس کی بیوی اس بات پر خوش ہیں کہ انہوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔