فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ کرانے پر خوشی ہو گی: ٹرمپ

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ کرانے پر خوشی ہو گی: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فلسطین اور اسرائیل تنازع کے حل کی حمایت کر دی۔ نیو یارک ٹائمز کے ساتھ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان امن معاہدہ کرانے پر خوشی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا میرا داماد جیرڈ کشنر دونوں ملکوں کے درمیان امن کے قیام کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے۔

ادھر ٹرمپ کی ترجمان کیلانے کنوے کا کہنا ہے کہ وہ ہلیری کی ای میلز کی تحقیقات پر زور نہیں دیں گے۔ ادھرنومنتخب امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نسل پرست 'آلٹ رائٹ' گروپ سے لاتعلقی ظاہر کی ہے جس نے ان کی جیت کی خوشی نازی سیلوٹ کر کے منائی تھی۔
انھوں نے کہا: 'میں ان کی مذمت کرتا ہوں۔ میں انھیں مسترد کرتا ہوں۔'انھوں نے کہا کہ وہ اس تنظیم کو تقویت نہیں دیں گے، جس میں نیو نازی، سفید قوم پرست اور یہود دشمن شامل ہیں۔
انھوں نے نیویارک ٹائمز کو بتایا: 'برائٹ بارٹ محض ایک اخبار ہے۔ وہ ایسے ہی خبریں نشر کرتے ہیں جیسے آپ کرتے ہیں۔ اگر میں سمجھتا کہ وہ نسل پرست ہیں یا آلٹ رائٹ ہیں یا اس قسم کی کوئی بھی چیز ہیں تو میں ان کی خدمات حاصل کرنے کے بارے میں کبھی نہ سوچتا۔