مسلمانوں کی رجسٹری کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، وائٹ ہاوس

مسلمانوں کی رجسٹری کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، وائٹ ہاوس

واشنگٹن :ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹاپ ایڈوائزر اور وائٹ ہاوس کے چیف آف اسٹاف رینس پرائیبس نے کہا ہے کہ امریکی مسلمانوں کی رجسٹری کا کوئی پلان نہیں ہے۔وائٹ ہاوس کے نو منتخب چیف آف اسٹاف رینس پرائیبس نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امیگریشن کے قوانین میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں کررہی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب کردہ وائٹ ہاوس چیف آف اسٹاف نے یہ بھی کہا کہ امریکی مسلمانوں کی ڈومیسٹک لسٹ تیار کرنے سے متعلق کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
امیگریشن کے بارے میں ری پبلکن نیشنل کمیٹی کے سابق چیئرمین کا کہنا تھا کہ جن ممالک میں دہشت گردی کے واقعات ہوتے ہیں یا جہاں دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی ہے، ان ممالک یا خطوں کی امیگریشن وقتی طور پر معطل کردی جائے گی۔