ٹائر وں پر موجود ان نمبرز کا مطلب کیا ہے، ایسی حیران کن معلومات جو آپ کو آج سے پہلے معلوم نہیں ہو ں گی

ٹائر وں پر موجود ان نمبرز کا مطلب کیا ہے، ایسی حیران کن معلومات جو آپ کو آج سے پہلے معلوم نہیں ہو ں گی

بر منگھم : ٹائر کی خریداری کیلئے ہم یا تو دوسروں کے مشورے کا سہارا لیتے ہیں یا پھر دکاندار جو بتاتا ہے اسے سچ جان لیتے ہیں جبکہ ٹائر کے اوپر درج معلومات پر کبھی توجہ نہیں دیتے، حالانکہ اس کی مدد سے ہمیں ٹائر کے متعلق انتہائی اہم معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔ آئندہ جب بھی آپ ٹائر خریدیں تو اس کے اوپر درج ہند سوں اور حروف ک ضرور دیکھیں۔ ان سے کیا معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں۔ عموماً آپ ٹائر کے اوپر اس طرح کے نمبر درج دیکھیں گے :


R1591H65195ان کی تفصیل کچھ یوں ہے۔ 195: اس ک مطلب ہے کہ ٹائر کی چوڑائی 195ملی میٹر ہے۔ 65:یہ چوڑائی اور اونچائی کے تناسب کو ظاہر کرنے والا نمبر ہے ۔ یعنی اونچائی چوڑائی کا 65فیص ہے ۔ R: اس کا مطلب ریڈئیل (Radial)ہے۔ 15: یہ وہیل کا قطر ہے یعنی جو ٹائر آپ دیکھ رہے ہیں وہ 15انچ قطر کے وہیل پر فٹ ہو گا۔ 91: یہ نمبر لوڈ انڈیکس کہلتا ہے ، لو ڈ انڈیکس 91کا مطلب ہے کہ یہ ٹائر 615کلو گرام تک وزن اٹھا سکتا ہے۔ H : یہ حرف رفتار کو ظاہر کرتا ہے۔ جتنا بڑا حرف ہو گا ٹائر اتنی زیادہ رفتار برداشت کر سکتا ہے۔ حرف Hوالے ٹائر کیلئے 210کلو میٹر فی گھنٹے تک کی رفتار محفوظ رفتار ہے۔