لاہور:معروف افسانہ نگاراحمد ندیم قاسمی کوخراج تحسیسن پیش کرنے کیلئے الحمراہال میں تقریب

لاہور:معروف افسانہ نگاراحمد ندیم قاسمی کوخراج تحسیسن پیش کرنے کیلئے الحمراہال میں تقریب

لاہور:بر صغیر پاک و ہند کے معروف شاعر ، افسانہ اور کالم نگار احمد ندیم قاسمی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ندیم صدی کے نام سے الحمراء آرٹس کونسل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے معروف شاعروں نے شرکت کی۔خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے وہ فصل گل جسے اندیشہ زورال نہ ہو۔تقریب میں شریک احمد ندیم قاسمی کی بیٹی ناہید قاسمی کا کہنا تھا کہ ان کے والد کی تحریر پر جو بھی تنقید ہو تی وہ مثبت پرائے میں کی جاتی تھی۔ مجیب الرحمن شامی کا کہنا تھا کہ وہ برصغیر کے واحد ایڈیٹر ہیں جنہیں سب سے زیادہ اداروں کی مدارت کا اعزاز حاصل ہے ۔معروف شاعر منو بھائی کا کہنا تھا کہ آج ان کا جو نام منو بھائی ہے وہ احمد ندیم قاسمی کا ہی دیا ہوا ہے۔عطا ء الحق قاسمی کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف تحریر کے ذریعے ظلم کے خلاف آواز نہیں اٹھائی بلکہ قید و بند بھی برداشت کی۔تقریب کے اختتام پر امجد اسلام امجد کے بیٹے علی امجد کی جانب سے احمد ندیم قاسمی کی زندگی پر محیط دستاویزی فلم دکھائی گئی۔

 علی وقار سندھو نیو نیوز