ترکی نے پاکستانی مشاق طیارے خریدنے کے لیے معاہدہ کر لیا

کراچی :پاکستان ترکی کو سپر مشاق طیارے فروخت کرے گا ،دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔نجی نیوز چینل کے مطابق ترکی نے پاکستان سے سپر مشاق طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت پاکستان ترکی کو 52مشاق طیارے فروخت کرے گا۔

واضح رہے کہ کراچی کے ایکسپو سنٹر میں آئیڈیاز 2016نامی دفاعی نمائش جاری ہے جہاں پاکستان میں تیار کردہ سپر مشاق طیارے بھی رکھے گئے ہیں۔ترکی کی جانب سے ان طیاروں میں دلچسپی پاک ترک مضبوط دوستی کی علامت ہے۔

دریں اثناء  پاکستان اور یوکرین نے بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت پاکستان میں تیار کئے جانے والے الخالد ٹینک کو جدید بنایا جا ئے گا۔معاہدے کے تحت یوکرین دو سو الخالد ٹینکوں کیلئے تکنیکی معاونت اور انجن فراہم کرے گا۔