کراچی میں تباہی کا منصوبہ ناکام ، گھر سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد

کراچی میں تباہی کا منصوبہ ناکام ، گھر سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد

کراچی:  شہر قائد  کے علاقے  گڈاپ ٹاؤن میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر  کارروائی کرکے  اسلحے کا بڑا ذخیرہ پکڑ لیا اور شہر میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

 ترجمان رینجرز کے مطابق  مکان کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہواہے ۔برآمد اسلحہ میں ایل ایم جی، سیون ایم ایم، ایٹ ایم ایم، دو ایس ایم جیز ، نائن ایم ایم پستول، 30 بور کی تین بیبی ایس ایم جیز،تین عدد بارہ بور رپیٹرشامل ہیں ۔

برآمد اسلحہ میں تین ٹی ٹی پستول، ایک 32 بور ریوالور اور مختلف اقسام کی 2ہزار سے زائد گولیاں بھی ہیں۔