دبئی:کرکٹ میں سیاست،بھارت کو ہٹ دھرمی مہنگی پڑ گئی ۔ بھارتی وویمن ٹیمنےپاکستان کیساتھ کھیلنے سے انکارکےبعد آئی سی سی نے پاکستان کو تمام میچز کا فاتح قرار دیدیا۔ آئی سی سی نے 6 پو ائنٹس پاکستان ویمن ٹیم کے نام کر دیئے ۔روایتی حر یف بھارت کو پاکستان ویمنز ٹیم کے ساتھ سیر یز نہ کھیلنا مہنگا پڑ ھ گیا ۔ بھارت کی تصعب پسند ی پاکستان کے لئے فائد ہ مند ثابت ہو گئی ۔
آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی نے 6 پو ائنٹس پاکستان کے نام کر تے ہو ئے اسے فاتح قرار دے دیا ،آئی سی سی نے یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے انکا ر کر نے کے بعد لیا ۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی سیر یز روایتی حر یف بھارت کے ساتھ اگست تا 31 اکتو بر 2016 کو طے تھیں ۔ آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی نے فیصلہ تحریری طور پر پی سی بی اور بی سی سی آئی کو بھجوا دیا ۔