کرینہ کپور نے شاہد کپور کواپنے بچے کی ولادت کی تاریخ کے بارے میں بتادیا

کرینہ کپور نے شاہد کپور کواپنے بچے کی ولادت کی تاریخ کے بارے میں بتادیا

ممبئی: بالی ووڈ کی بہترین جوڑی کرینہ کپوراورشاہد کپورکے درمیان معاشقے کا تو سب کو پتہ ہو گا مگر اب دونوں اداکارہی الگ الگ خوشگوارزندگی گزار رہے ہیں ۔شاہد کپورکچھ عرصہ پہلےبیٹی کے باپ بھی بن گئے ۔ کرینہ کپور کے بارے میں اطلاع ہے کہ وہ چند دن تک ماں بننے والی ہیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارشاہد کپوراوراداکارہ کرینہ کپور کا ایک تقریب میں آمنا سامنا ہوا جہاں اس باروہ ایک دوسرے سے کترائے نہیں بلکہ بات چیت بھی کی۔ انہوں نے کرینہ سے ننھے مہمان کی آمد سے متعلق دریافت کیا، جس پر کرینہ نے شاہد کو ڈاکٹروں کی جانب سے دی گئی تاریخ سے متعلق آگاہ کیا۔

بعد ازاں شاہد کپورنے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں کرینہ کو دیکھ کراچھا لگا، اس ملاقات میں کرینہ نے مجھ سے میری بچی میشا کی خیریت بھی دریافت کی جب کہ میں نے کرینہ اوراس کے بچے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔