لاہور کی سڑکوں پر ڈاکوراج ،شہری صبح شام لٹنے لگے

 لاہور کی سڑکوں پر ڈاکوراج ،شہری صبح شام لٹنے لگے

لاہور کی سڑکوں پر شہریوں کے لٹنے کا سلسلہ نہ رک سکا،اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر پٹرول پمپ کے دو ملازمین سے 10 لاکھ 60 ہزار مالیت کی نقدی لوٹ لی ، گرین ٹاؤن میں کارسوارمیاں بیوی کو لوٹ لیا گیا۔ڈاکو گن پوائنٹ پر خاتون سے2موبائل فون، لاکھوں روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔پاکستانی نژاد امریکی شہری خاتون فائزہ اپنے شوہراسامہ کےساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ گرین ٹاؤن کے علاقے گوندل چوک میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو گن پوائنٹ پر روک لیااور ان سے غیر ملکی کرنسی ،دو موبائل فونز د دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ون فائیو پر درجنوں کالز کرنے کے باوجود پولیس تین گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔

دوسری بڑی واردات اسلام پورہ کے علاقے میں ہوئی ،،جہاں پٹرول پمپ کا ملازم وہاب اپنے ساتھی کے ساتھ 10 لاکھ 60 ہزار مالیت کی نقدی بنک میں جمع کرانے کے لئے جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ان سے رقم والا بیگ چھین لیا ۔شہر میں گزشتہ چند روز کے دوران ڈاکوؤں نے متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے لوٹ لیے ہیں ،،،اس دوران چھ افراد زخمی بھی ہوئے،، لیکن جدید پولیس ڈولفن اور پیرو فورس ہونے کے باجود ایک بھی ملزم نہ پکڑا جا سکا۔

حماد اسلم نیو نیوز لاہور