عوام کے جان و مال کا تحفظ ترجیح ہے: شہباز شریف

عوام کے جان و مال کا تحفظ ترجیح ہے: شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس  ہوا جس میں سیف سٹی پراجیکٹ پر پیش رفت اور منصوبے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیاگیا۔

وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ اورانہیں پرامن ماحول کی فراہمی ہماری ترجیح ہے اورسیف سٹی پراجیکٹ ان مقاصد کے حصول کی جانب اہم قدم ہے ۔پرامن ،خوشحال اورمحفوظ پنجاب کی منزل کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔سیف سٹی پراجیکٹ مفاد عامہ کا بڑا منصوبہ ہے اوراسے پیشہ ورانہ انداز سے کام کرتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔

چینی کمپنی ہیواوے کے وفد نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کو تیزرفتاری سے کام کرتے ہوئے جلد سے جلد مکمل کریں گے۔ صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ ،چیف سیکرٹری ،انسپکٹر جنرل پولیس،سیکرٹری داخلہ،چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب،کمشنرلاہورڈویژن اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔