شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی جائے ،پاکستان کا مطالبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی جائے ،پاکستان کا مطالبہ

نیویارک :سلامتی کونسل میں مستقل پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ دنیا کو نئے اور پیچیدہ تنازعات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انسانی اور منشیات اسمگلنگ ،منظم جرائم خطے کے ملکوں کیلئے خطرہ ہیں،پاکستان جغرافیائی لحاظ سے جنوبی ایشیاکااہم ترین ملک ہے اس لیے پاکستان کوشنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی جائے ۔

تنظیم کے ملکوں سے انٹیلی جنس تعاون بڑھانے پر تیار ہیں ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے15سال مکمل ہونے پرمبصرکی حیثیت سے شرکت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا پاکستان کوشنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی جائے۔پاکستان جغرافیائی لحاظ سے جنوبی ایشیاکااہم ترین ملک ہے۔ دنیا کو نئے اور پیچیدہ تنازعات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انسانی اور منشیات اسمگلنگ ،منظم جرائم خطے کے ملکوں کیلیے خطرہ ہیں ۔انہوں نے کہا خطے میں امن اور ترقی کیلیے پاکستان کا اہم کردار ہے ۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا پاکستان انسداد دہشت گردی کےاآپریشنز کے تجربے کا ایس سی او ملکوں سے تبادلہ کرسکتاہے۔