کشمیریوں کی جد و جہد آزادی سے متعلق قرار داد جنرل اسمبلی کی کمیٹی میں متفقہ طور پر منظور

کشمیریوں کی جد و جہد آزادی سے متعلق قرار داد جنرل اسمبلی کی کمیٹی میں متفقہ طور پر منظور

نیویارک :کشمیریوں کی جد و جہد آزادی اور حق خود ارادیت سے متعلق پاکستان کی قرار داد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی میں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی بڑی کامیابی، پاکستان وادی کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف عالمی برادری کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

یو این جنرل اسمبلی کی کمیٹی میں پاکستان کے تعاون سے پیش قرار داد کی متفقہ منظوری کرلی گئی۔قرارداد میں کہا گیا ہے استصواب رائے کیلیے حقوق کا ادراک انسانی حقوق کی ضمانت کی بنیادی شرط ہے۔
پاکستان کی قرارداد میں 72 ملکوں نے بھی تعاون کیا۔پاکستان 1981 سے قرارداد پیش کر رہا ہے جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ کشمیریوں کی جد و جہد اور حق خود ارادیت کی طرف مبذول کروانا ہے۔امید ہے قراداد اگلے ماہ جنرل اسمبلی کی توثیق کےلئے سامنے لائی جائےگی ۔