آٹھ سالوں میں پیٹرول کے استعمال میں 480فیصد کا ریکارڈ اضافہ

آٹھ سالوں میں پیٹرول کے استعمال میں 480فیصد کا ریکارڈ اضافہ

لاہور:گزشتہ آٹھ سالوں میں ملک میں پیٹرول کے استعمال میں 480فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ملک میں پیٹرول کی سٹوریج اوگرا کی طرف سے مقررکردہ 20دنوں کی حد سے کم ہوکر13دنوں پرآگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 2008ءمیں ملک میں پیٹرول کی ضروریات ایک لاکھ 25ہزارٹن ماہانہ تھیں جو 2016ءمیں بڑھ کر6لاکھ ٹن ماہانہ پرپہنچ گئی ہیں۔
اضافے کی بنیادی وجہ سی این جی کی قلت اورگاڑیوں کی تعداد بڑھنا ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کے استعمال میں زبردست اضافے کے باعث پیٹرول اسٹوریج میں کمی کا رجحان ہے اورمقررکردہ 20دنوں کی حد سے کم ہوکر13دنوں پرآگئی ہے۔تاہم ملک میں ڈیزل اورفرنس آئل کے ذخائراوگرا کی مقررکردہ حد کے مطابق ہیں۔