نیوزی لینڈ کیخلاف 3 میچوں کی سیریز کیلئے آسٹریلین سکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کیخلاف 3 میچوں کی سیریز کیلئے آسٹریلین سکواڈ کا اعلان

سڈنی : نیوزی لینڈ کے خلاف چیپل ہیڈلی ٹرافی کے لیے 14 رکنی آسٹریلین سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چیپل ہیڈلی ٹرافی کے لیے 3ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔ 4 دسمبر کو سڈنی ، 6 دسمبر کو کنبرا اور 9 دسمبر کو میلبرن میں میچز ہوں گے۔

سٹیو سمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ گلین میکسویل بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ پیٹ کیومنز اور ہلٹن کارٹ رائٹ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے دیگر کھلاڑیوں میں  جوش ہیزل ووڈ، میچل مارش، میچل اسٹارک ، میتھیو ویڈ اور ایڈم زمپا ، ڈیوڈ وارنر، جارج بیلے ، جیمز فولکنر، ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔