بہاولپور کو صوبے کا خوبصورت اور مثالی شہر بنانے میں کو ئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ

بہاولپور کو صوبے کا خوبصورت اور مثالی شہر بنانے میں کو ئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ

لاہور : صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ بہاولپور کو صوبے کا خوبصورت اور مثالی شہر بنانے میں کو ئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بہاولپور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کی منظور ی کے بعدکمپنی گزشتہ تیس ماہ سے بہاولپور میں صفائی ستھرائی کی ذمہ داریا ں سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا ابتدائی طور پرٹی ایم اے کی 19 گاڑیاں کمپنی کے حوالے کی گئی تھیں جن کی حالت انتہائی ابتر تھی جبکہ کمپنی نے اپنے وسائل سے تقریباً90 گاڑیاں خرید کر ان میں ٹریکرز لگوائے گئے تاکہ گاڑیوں کی نقل و حرکت کی روزانہ کی بنیاد پرمانیٹرنگ کی جا سکے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹی ایم اے کا550 کے قریب سینٹری سٹاف کمپنی میں شامل ہوا تھا جو کہ بہاولپور شہر کی صفائی کے لیے نا کافی تھا جسے بڑھا کر 900 تک کرنے سے نا صرف شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر ہوئی بلکہ کئی سو خاندانوں کو روزگار بھی میسرآیا۔

انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کے قیام سے پہلے شہر میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 325 ٹن کوڑا کرکٹ پیدا ہوتا تھا جبکہ صرف 25 فیصد ہی ڈمپنگ سائیڈ پر منتقل کیا جاتا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ کمپنی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد کوڑا کرکٹ کی شہر سے باہر منتقلی 86 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو آئندہ کچھ عرصے میں یہ بڑھ کر 100 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ممنون ہیں جنہوں نے بہاولپو رکو بی ڈبلیو ایم سی کی صورت میں ایسا ادارہ فراہم کیا جس نے نہ صرف شہر کی صفائی کی ناقص صورت حال پر قابو پایا بلکہ انتہائی قلیل عرصہ میں بہاولپورشہر کو صاف ستھر ا بنا کر پنجاب کی بہترین کمپنیوں میں اپنی جگہ بنائی ۔انہوں نے مزید کہا کہ چیرمین بی ڈبلیو ایم سی بننے سے شہر میں صفائی کی صورت حال مزید بہتر ہو گی اور وہ امید کر تے ہیں کہ ان کی سربراہی میں کمپنی شہر کو مزید خوبصورت بنانے میں اپنی توانائیاں صرف کر ے گی ۔ انہوں نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی ڈبلیو ایم سی تحصیل یزمان میں بھی صفائی ستھرائی کی ذمہ داریاں سنبھالے تاکہ یزمان کے لوگوں کو صاف ستھر ے ماحول سے مستفید ہو سکیں ۔