غزہ میں منصوعی دل کی تیاری میں کامیابی

فلسطینی انفارمیشن سینٹر کے مطابق، غزہ کے شفا ہاسپٹل کے ہارٹ سرجن محمد نصار اور انجینیئر محمد ابو ہیبہ نے پہلا مصنوعی دل تیار کر لیا ہے جو پلاسٹک مٹریل سے تیار کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر نصار نے کہا ہے کہ ایک بکرے کے جسم میں اس دل کی پیوند کاری کی گئی ہے اور اس کے نتائج انتہائی حوصلہ افزا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جسم میں استعمال سے پہلے اس دل کے کئی اور تجربات کیے جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں مصنوعی دل کی قیمت چار لاکھ ڈالر ہے تاہم غزہ میں تیار ہونے والے مصنوعی دل کی تیاری پر صرف چھے ہزار ڈالر لاگت آئی ہے۔