اے ٹی ایم مشینوں پر حملے کی وارننگ جاری

گروپ کے مطابق ان کیش مشینوں کے ساتھ گڑ بڑ نہیں کی جا سکتی

اے ٹی ایم مشینوں پر حملے کی وارننگ جاری

روس کی ایک سائیبر سیکیورٹی کمپنی نے کیش مشینوں پر دور سے مربوط حملوں کے بارے میں وارننگ جاری کی ہے۔ آئی بی گروپ کا کہنا ہے کہ ہیکس آف بینکس ایک ایسا مرکزی سسٹم ہے جس کے ذریعے کیش مشینوں سے بیک وقت بغیر چھوئے رقم نکلوائی جا سکتی ہے۔ یہ پروسیس ٹچ لیس جیک پوٹنگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔گروپ کے مطابق ان کیش مشینوں کے ساتھ گڑ بڑ نہیں کی جا سکتی لیکن ‘منی میول’ رقم چوری کرنے اور بھاگنے کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں۔ان واقعات سے متاثر ہونے والے ممالک میں آرمینیا، بلغاریہ، ایسٹونیا، نیدرلینڈز، پولینڈ، روس، اسپین اور برطانیہ شامل ہیں۔روس کی سائیبر سیکیورٹی کمپنی نے کسی بھی مخصوص بینک کا نام لینے سے گریز کیا ہے۔

کیش مشینیں بنانی والی دو کمپنیوں ڈائی بولڈ نکس ڈارف اور این سی آر کارپوریشن نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ وہ اس خطرے سے آگاہ ہیں۔ڈائی بولڈ نکس ڈارف کے سینئر ڈائریکٹر نکولس بلٹ نے بتایا کہ وہ ایک ہی بار مشینوں کی ایک بڑی تعداد پر حملہ کرنے کے قابل ہونے کی اگلی سطح پر کام کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں یہ معلوم ہے کہ وہ بہت جلد پکڑے جائیں گے اسی لیے وہ اس طریقے سے کام کر رہے ہیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ مشینوں سے رقم حاصل کر سکیں۔یورو پول کی جانب سے حال ہی میں جاری کی جانے والی رپورٹ میں کیش مشینوں سے متعلق متنبہ کیا گیا ہے۔

سائیبر سیکیورٹی کے ماہر پروفیسر ایلن وڈ ورڈ کا کہنا ہے کہ نئے طریقۂ کار کے تحت کسی نہ کسی طرح بینکوں کے مرکزی نظام تک رسائی حاصل کرکے ایک ہی وقت میں زیادہ سے زیادہ اے ٹی ایمز کو نشانہ بنایا جائے گا تاکہ کم سے کم وقت میں رقم چرائی جا سکے۔