وزیر اعظم نواز شریف کی نیلم میں بھارتی فوج کی طرف سے عام لوگوں کی بس پر بلااشتعال فائرنگ کی سخت مذمت

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وادی نیلم میں بھارتی فوج کی طرف سے عام لوگوں کی بس پر بلااشتعال فائرنگ کی سخت مذمت کرتے ہیں.قوم مادروطن کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی

وزیر اعظم نواز شریف کی نیلم میں بھارتی فوج کی طرف سے عام لوگوں کی بس پر بلااشتعال فائرنگ کی سخت مذمت

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وادی نیلم میں بھارتی فوج کی طرف سے عام لوگوں کی بس پر بلااشتعال فائرنگ کی سخت مذمت کرتے ہیں.قوم مادروطن کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی. کوئی بھی ذمہ دار ملک معصوم شہریوں اور زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینسز کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا.بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اور مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے کشمیری بھائیوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ایل او سی کے قریب وادی نیلم آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے عام لوگوں کی بس پر بلااشتعال فائرنگ کی سخت مذمت کی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کا یہ اقدام قابل مذمت ہے کہ وادی نیلم میں معصوم شہریوں کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنایا گیا. وزیر اعظم نے شہید ہونے والے شہریوں کی مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے. وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جن جوانوں نے شہادت پائی ہے وہ ہمارے لیے قابل احترام ہیں ہم انکی قربانی کو سراہتے ہیں. پوری قوم پاک فوج کے ان جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی جو اپنے پیارے مادروطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کی بھی پرواہ نہیں کرتے .

انہوں نے کہا کہ بھارتی ننگی جارحیت اور ایل او سی پر معصوم شہریوں کی شہادتوں پر ہم تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ بھارت صورتحال کو سمجھنے سے قاصر ہے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ذمہ دار ملک معصوم شہریوں اور زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینسز کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا درحقیقت بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اور مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے. پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گا اور انکی مبنی برحق تحریک آزادی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔