دنیا کی اداس ترین بلی کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

آپ کو یاد ہوگا کچھ عرصہ قبل چین کے ایک شاپنگ مال میں رکھے گئے ایک بھالو کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جو نہایت ہی اداس معلوم ہوتا تھااس بھالو کی پیدائش مصنوعی طریقہ سے عمل میں لائی گئی تھی

دنیا کی اداس ترین بلی کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

لاہور :  آپ کو یاد ہوگا کچھ عرصہ قبل چین کے ایک شاپنگ مال میں رکھے گئے ایک بھالو کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جو نہایت ہی اداس معلوم ہوتا تھااس بھالو کی پیدائش مصنوعی طریقہ سے عمل میں لائی گئی تھی اور اس کے ساتھ کوئی دوسرا بھالو موجود نہیں تھا اسی لیے یہ ہر وقت تنہا اور اداس پھرتا تھا۔حال ہی میں ایک اور ایسی بلی کی تصاویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں جو نہایت اداس نظر آتی ہے اور اسے دنیا کی اداس ترین بلی کا نام دیا گیا ہے ۔

یہ بلی ہمیشہ سے ہی ایسی نہیں تھی اس کو گود لینے والی خاتون کا کہنا ہے کہ یہ بلی انہیں اتفاقاً سڑک پر ملی ،اس وقت شاید یہ کسی بڑے جانور کا شکار ہوئی تھی اور بہت بری حالت میں تھی اس کے کان کے غیر متوازن ہوجانے کے باعث ہی اس کے چہرے کے تاثرات ایسے ہوگئے اور اب یہ ایسی بلی نظر آتی ہے جو مستقل اداس رہتی ہو۔اس کی مالکن کا کہنا ہے کہ اب اس بلی کا نام انہوں نے ’’بین بین ‘‘رکھا ہے ۔