گوام انٹرنیشنل فلم فیسٹیول: ماہ میر بہترین فلم قرار

فلم ʼماہ میرʼ کو 2017 کے 89ویں آسکر ایوارڈز کی غیر ملکی زبان کی فلمی کیٹیگری میں نامزدگی کے لیے منتخب بھی کیا جاچکا ہے

گوام انٹرنیشنل فلم فیسٹیول: ماہ میر بہترین فلم قرار

پاکستانی فلم ’ماہ میر‘کو بحرالکاہل میں امریکا کے ایک جزیرے گوام میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بڑے اعزاز سے نوازا گیا۔ڈرامہ فلم ’’ماہ میر‘‘18ویں صدی کے اردو شاعر میر تقی میر سے متاثر ہے، اس فلم کو گوام انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں مخصوص داستان پر مبنی بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔

گوام انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی ویب سائٹ کے مطابق ʼماہ میرʼ کی اسکریننگ کے علاوہ اس فیسٹیول میں دیگر 60 فلمیں شامل کی گئی تھیں۔اس موقع پر فلم ʼماہ میرʼ کے ہدایت کار انجم شہزاد بھی وہاں موجود تھے، جنہوں نے فلم کی اسکریننگ کے بعد ایوارڈ حاصل کیا۔

فلم میں اہم کردار ادا کرنے والے منظر صہبائی کو بھی بہترین اداکاری کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا، تاہم وہ اسے حاصل کرنے میں ناکام رہے۔واضح رہے کہ فلم ʼماہ میرʼ کو 2017 کے 89ویں آسکر ایوارڈز کی غیر ملکی زبان کی فلمی کیٹیگری میں نامزدگی کے لیے منتخب بھی کیا جاچکا ہے۔اس فلم میں پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ، ایمان علی، منظر صہبائی اور صنم سعید نے اہم کردار ادا کیے۔

مصنف کے بارے میں