بلوچستان:ایف سی سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کا دہشتگرد ہلاک

بلوچستان:ایف سی سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کا دہشتگرد ہلاک

بلوچستان :بلوچستان کے ضلع کوہلو اور نصیر آباد کے علاقے میں فرنٹیئر کور کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا کارندہ ہلاک جبکہ اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ایف سی ترجمان کے مطابق کوہلو کے علاقے کاہان میں فر نٹیئر کور کےسر چ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تباد لے میں کالعدم تنظیم کادہشت گرد ہلاک ہو گیا جس کے قبضے سے ایک ا یس ایم جی بھی برآمد ہوئی ۔

ایک کا ر ر وائی کے دوران نصیر آباد میں چھتر کے علا قےشیرانی سے101مارٹر راؤنڈز،99فیوز،پرائما کارڈ اور دیگر دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔