کراچی میں امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے,صدر ممنون حسین

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کراچی کا امن قومی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے اس لیے بدامنی کے خلاف کارروائی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور مجرموں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے

 کراچی میں امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے,صدر ممنون حسین

کراچی(صباح نیوز)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کراچی کا امن قومی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے اس لیے بدامنی کے خلاف کارروائی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور مجرموں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ صدر مملکت نے یہ ہدایت ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے صدارتی کیمپ آفس کراچی میں ان سے ملاقات کی۔صدرمملکت نے انھیں ہدایت کی کہ کراچی کے شہریوں کو احساس تحفظ دینے کے لیے مجرموں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہی واحد حل ہے۔

انھوں شہر میں امن کی بحالی کے لیے رینجرز کی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں اور جوانوں امن قائم کرنے کے لیے گراں قدر قربانیاں دی ہیں جس پر قوم ان پر فخر کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ قومی معیشت کے استحکام کے مقصد کا حصول بدامنی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے سے ہی ممکن ہے جس کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے۔اس موقع میجر جنرل بلال اکبر نے صدر مملکت کو شہر کی صورت حال اور بدامنی کے خلاف کارروائیوں کی تفصیل سے آگاہ گیا۔