وزیراعظم پاکستان کی تنخواہ میں اضافہ نہیں ہوسکا

وزیراعظم پاکستان کی تنخواہ میں اضافہ نہیں ہوسکا ہے۔وزیراعظم موجودہ تنخواہ پر ہی کام جاری رکھیں گے ۔ کابینہ نے چیرمین سینیٹ سپیکر قومی اسمبلی ڈپٹی چیرمین سینیٹ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزراء وزرا مملکت اور اراکین پارلیمینٹ کے تنخواہوں میں الگ الگ تنخواہوں میں نمایاں اضافے کی منظوری دی ہے

وزیراعظم پاکستان کی تنخواہ میں اضافہ نہیں ہوسکا

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کی تنخواہ میں اضافہ نہیں ہوسکا ہے۔وزیراعظم موجودہ تنخواہ پر ہی کام جاری رکھیں گے ۔ کابینہ نے چیرمین سینیٹ سپیکر قومی اسمبلی ڈپٹی چیرمین سینیٹ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزراء وزرا مملکت اور اراکین پارلیمینٹ کے تنخواہوں میں الگ الگ تنخواہوں میں نمایاں اضافے کی منظوری دی ہے تاہم وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافے کا کسی کو خیال نہ آیا۔

چیرمین سینیٹ سپیکر قومی اسمبلی ڈپٹی چیرمین سینیٹ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزرائ، وزرا مملکت کی تنخواہیں بڑھ گئیں ۔ وقاقی کا بینہ کے ساتھی اراکین کو ریلیف مل گیا ٹیم لیڈر محروم رہ گیا ۔یاد رہے کہ رکن پارلیمینٹ کی تنخواہ بڑھنے سے انفرادی طور پر اپنے منصب کے حوالے سے وزیراعظم اور وزراء کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا اگر ان اعلی عوامی عہدیداروں کی ان کے منصبوں کے حوالے سے تنخواہ نہ بڑھے کیونکہ ان مناصبوں پر فائز پارلیمینٹرینز کو ایک ہی تنخواہ ملتی ہے جو اس کی زمہ داری سے متعلق ہوتی  ہے۔