اس بار سردیوں میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں گیس لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی : امجد لطیف

اس بار سردیوں میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں گیس لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی : امجد لطیف

لاہور:  سوئی ناردرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف کا کہنا تھا کہ اس بار سردیوں میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اس سال گیس بحران نہیں ہوگا کیونکہ سسٹم میں وافر ایل این جی موجود ہے جس کی وجہ سے گیس لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

امجد لطیف نے کہا کہ گیس سستا ترین ایندھن ہے لیکن صارفین سے اپیل ہے کہ وہ اس قومی اثاثے کو ضائع نہ کریں اور ضرورت کے مطابق ہی استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کو عوام کا تعاون درکار ہے، جن علاقوں میں گیس پریشر کم ہے وہاں ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔