نواز شریف کو جیل بھیجا گیا تو جد و جہد تیز ہو جائے گی، مریم نواز

نواز شریف کو جیل بھیجا گیا تو جد و جہد تیز ہو جائے گی، مریم نواز

لاہور: مریم نواز نے نجی نیوز چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات ترمیمی بل مسترد ہونا جمہوریت کی فتح ہے۔ ڈٹے رہنے والے پارٹی ارکان کو سلام پیش کرتی ہوں اب اپوزیشن اپنی صفوں کی فکر کرے۔

مریم نواز نے اداروں سے ٹکراؤ کا امکان مسترد کر دیا۔ یہ بھی کہہ دیا کہ اگر ادارے ایک شخص سے بغض رکھیں گے تو پھر تنقید بھی برداشت کریں۔

مریم نواز نے واضح کیا کہ نواز شریف کو جیل ہوئی تو جد و جہد مزید تیز ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ معافی مانگنے یا این آر او کر کے سائیڈ پر ہونے کے بجائے نواز شریف نے جد و جہد کا راستہ چُنا اور انہیں مائنس کرنے کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں