پی سی بی نے شرجیل اور خالد کے خلاف مزید کاروائی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

پی سی بی نے شرجیل اور خالد کے خلاف مزید کاروائی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل اور خالد لطیف  کے خلاف مزید کاروائی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق خالد لطیف کیس میں پی سی بی نے اینٹی کرپشن ایونٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل واپس لےلی ہے۔اب پابندی کے خلاف خالد لطیف کی اپیل پر سماعت 28 نومبر کو ہوگی۔

پابندی کے خلاف اپیل کیلئے جسٹس ر فقیر کھوکھر سماعت کریں گے جبکہ شرجیل خان کیس میں پی سی بی ایڈجوڈیکٹر کا فیصلہ مان لیا۔