سپریم کورٹ میں پانامہ اسکینڈل میں شامل 436 افراد کے خلاف کارروائی آج ہوگی

سپریم کورٹ میں پانامہ اسکینڈل میں شامل 436 افراد کے خلاف کارروائی آج ہوگی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پانامہ اسکینڈل میں شامل 436 افراد کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست کی سماعت آج ہوگی۔جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دو رکنی بنچ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی درخواست کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کرپشن کرنے والے تمام افراد کا احتساب ہونا چاہئے۔ جس طرح سپریم کورٹ نے پانامہ اسکینڈل میں فیصلہ دیا۔اس طرح آف شور کمپنیوں کے حامل دیگر 436 افراد کے خلاف بھی مقدمات قائم کئے جائیں۔