معروف بھارتی اداکارہ شدید زخمی

معروف بھارتی اداکارہ شدید زخمی

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئی ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکارہ کنگنا رناوت فلم "منیکارنیکا"کی شوٹنگ کے دوران ایک بار پھر زخمی ہو گئی۔اداکارہ کو طبعیت کی ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا تھا گزشتہ روز اداکارہ کو ہسپتال سے ڈسچارچ کر دیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق کنگنا رناوت فلم "منیکارنیکا" کے لیے ایکشن سین کر رہی تھیں جس کے دوران ان کے پاؤں میں چوٹ آگئی تھی ۔ اداکارہ نے 40فٹ کی اونچائی سےبچے کو بچانے کے لیے چھلانگ لگانے تھی اور چھلانگ لگاتے ہوئے اداکارہ زخمی ہو گئی تھیں ۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک بار اداکارہ اسی فلم کے لیے ایکشن سین کرتے ہوئے زخمی ہو گئی تھیں اور ان کے ماتھے پر 15ٹانکے آئے تھے ۔