'تبدیلی کے دعوے داروں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا'

'تبدیلی کے دعوے داروں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا'

لاہور: ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ تبدیلی کے دعوے داروں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ان کاکہناتھاکہ انہوں نےعوام کی خدمت کے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کئے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جن کی تکمیل سے خوشحالی کا دور دورہ ہو گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے. ترقی کے ثمرات سے عوام پوری طرح مستفید ہو رہے ہیں اور دکھی انسانیت کی خدمت ہی عبادت ہے جبکہ وہ عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں