فلم "جولی2"کے سین نمائش سے پہلے لیک

فلم

ممبئی:بالی ووڈ کی مشہوفلم "جولی2"کے سین نمائش سے پہلے لیک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ رائے لکشمی نے کہا کہ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ فلم کی نمائش سے پہلے فلم کے سینز کو لیک کیا گیا ہے۔


اداکارہ رائے لکشمی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں آجکل اپنی فلم کی پروموشن میں مصروف ہوں اور مجھے اس بات کا نہیں پتا تھا کہ فلم کے سینز کو لیک کیا گیا ہے لیکن جب مجھے پتا لگا تو مجھے بہت افسوس ہوا۔ کیونکہ صرف فلم کی نمائش سے 2 دن پہلے فلم کے سینز کو لیک کرنا نامناسب بات ہے۔

رائے لکشمی اپنی آنے والی فلم جولی2"کو لے کر بہت پرجوش نظر آرہی ہیں اداکارہ نے کہا کہ میرے چاہنے والے اس فلم کو ٖٖضرور پسند کرٰیں گے اور فلم میں میری کارکردگی کو ٖضرور سراہیں گے۔