ایشز سیرز کا پہلا ٹیسٹ : مہمان انگلینڈ کی میزبان کیخلاف بیٹنگ جاری

ایشز سیرز کا پہلا ٹیسٹ : مہمان انگلینڈ کی میزبان کیخلاف بیٹنگ جاری

گابا: ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ شروع ہو گیا ہے ۔پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ان کی  آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے ۔


تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پانچ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلش ٹیم کی جانب سے الیسٹرل کک اور مارک اسٹون مین نے اننگز کا آغاز کیا تو تیسرے ہی اوور میں مہمان ٹیم کو الیسٹرل کک کی صورت میں خسارے کا سامنا رہا، وہ 2 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔دوسری وکٹ پر مارک اسٹون مین اور جیمز ونز کے درمیان 125 رنز کی شراکت قائم ہوئی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 127 تک پہنچا تو اسٹون مین 53 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز جیمز ونس تھے جو 12 چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور پی جی کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

انگلینڈ نے اس وقت 3 وکٹیں کھو کر 153 رنز بنا لیے ہیں ۔ کپتان جوئےروٹ اور ڈیوڈ ملن اس وقت بیٹنگ کر رہے ہیں ۔