زرداری کا نواز شریف کیساتھ ملاقات سے ایک بار پھر انکار

زرداری کا نواز شریف کیساتھ ملاقات سے ایک بار پھر انکار

لاہور: سابق صدرآصف زرداری نے نواز شریف کے ساتھ ملاقات سے ایک بار پھر انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 3 ماہ میں نواز شریف کی آصف زرداری سے ملاقات کی چوتھی کوشش بھی ناکام ہو گئی۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے ذمے دار نواز شریف ہیں۔ نواز شریف سے ملنا یا ہاتھ ملانا خارج از امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر نے کہا کہ نواز شریف کوصرف اپنی ذات کے لیے میثاق جمہوریت یاد آتا ہے۔یاد رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر چیمبر میں مجھ سے 12 منٹ ملاقات. 

شاہد خاقان عباسی نے سینیٹ میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے حکومت کے آئینی ترمیم بل کے لئے پیپلز پارٹی سے حمایت کی مدد مانگی ہے لیکن میں نے وزیر اعظم کو بتا دیا ہے کہ اس حوالے سے میں ان کی کوئی مدد نہیں کر سکتا لیکن ان کا پیغام اپنی اعلیٰ قیادت تک پہنچا دوں گا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں