بجلی فی یونٹ 2 روپے 23 پیسے سستی ہو گئی

بجلی فی یونٹ 2 روپے 23 پیسے سستی ہو گئی

اسلام آباد: نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر دی گئی جس کا اطلاق دسمبر سے ہو گا۔ کے الیکٹرک کے صارفین اس سے استفادہ نہیں کرسکیں گے۔

نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کی تھی۔ درخواست کے مطابق اکتوبر میں کل 10 ارب 17 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔

بجلی کی پیداوار پر کل لاگت 50 ارب 29 کروڑ رہی جب کہ فرنس آئل پر 2 ارب 54 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ درخواست میں بتایا گیا تھا کہ اکتوبر میں فی یونٹ بجلی پیداوار کے لیے فیول لاگت کا تخمینہ 7 روپے 33 پیسے تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں